کراچی ( وقائع نگار)یوم دفاع کی مناسبت سے اسپیشل سیکیورٹی یونٹ کی جانب سے خصوصی نغمہ ’جیوے پاکستان‘ ریلیز کردیا گیا نغمے کو پاکستان کی نامور گلوکارہ ڈاکٹر ہما میر نے اپنی خوبصورت آواز میں ریکارڈ کروایا ہے جبکہ راجہ میمن اس کے ہدایت کار ہیں, ڈی آئی جی سیکیورٹی مقصود احمد نے کہا کہ آج کا دن ہمارے عہد کی تجدید کرتا ہے کہ اگر ملک پر کوئی آنچ آئی تو ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کر یں گے ج کا دن وطن کے پاسداروں ، جیالوں اور جانثاروں کو خراجِ تحسین پیش کرنے کا دن ہے,اب تک ایس ایس یو کے 25 جوان جام شہادت نوش کرچکے ہیں۔