نور مقدم قتل کیس‘ ظاہرجعفر  دیگر ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع 

اسلام آباد (وقائع نگار) جوڈیشل مجسٹریٹ شعیب اخترکی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر سمیت والدین اور دیگر ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کر دی۔ ملزموں کوسخت سکیورٹی میں عدالت پیش کیا گیا۔ ملزموں نے کمرہ عدالت کے باہر ویڈیو بنائے جانے پر میڈیا پر سخت غصے کا اظہار کیا۔ پولیس نے بھی میڈیا نمائندگان پر ویڈیو ڈیلیٹ کرنے کیلئے دباؤ ڈالا۔ پولیس کی طرف سے چالان میں ظاہر جعفر کو مرکزی ملزم قرار  دیا گیا۔ چالان میں ملزم کے والدین اور تھراپی ورک کے مالک اور ملازم  کو شریک ملزم قرار دیا گیا ہے۔ عدالت نے ملزموں سے کہا چالان آگیا ہے اور کل 8 ستمبر کی تاریخ مقرر کر رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق کی عدالت نے نور مقدم قتل کیس میں گرفتار مرکزی ملزم ظاہر جعفر کے والد ذاکر جعفر کی درخواست ضمانت بعد ازگرفتاری میں فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ایک ہفتہ کیلئے ملتوی کر دی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد سہیل نے مالی جان محمد اور ملازم جمیل کی درخواست ضمانت میں فریقین سے دلائل طلب کر لئے۔

ای پیپر دی نیشن