نیسپاک ہاؤس میں ویکسینیشن سنٹر کا قیام 

 لاہور (سپیشل رپورٹر) کرونا کے کیسز میں حالیہ اضافے اور ویکسی نیشن کے عمل کی آسانی کیلئے  نیسپاک نے عملے کیلئے کرونا ویکسی نیشن سنٹر قائم کر دیا ہے۔ اس سہولت کا افتتاح منیجنگ ڈائریکٹر نیسپاک ڈاکٹر طاہر مسعود نے گزشتہ روز نیسپاک ہاؤس میں کیا۔  وی پی کوآرڈینیشن احسن انور ، منیجر جنرل سروسز ہشام خالد اور نیسپاک کے اعلیٰ افسر بھی موقع پر موجود تھے۔ویکسی نیشن کی سہولت کے اوقات صبح9بجے سے دوپہر  2بجے تک ہوں گے۔یہ مہم  6 سے 10 ستمبرتک چلے گی۔ افتتاح کے بعد نیسپاک کے ملازمین جکو ویکسی نیشن لگائی گئی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...