واشنگٹن (این این آئی)ایک امریکی قانون ساز نے طالبان پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ افغانوں اور امریکیوں کو مزار شریف کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے ذریعے افغانستان سے نکلنے سے روک رہے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کی ریپبلکن پارٹی کے رکن مائیکل میک کول نے کہا کہ گذشتہ دو دن سے جہاز ہوائی اڈے سے نکلنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ریپبلکن پارٹی کے رکن مائیکل میک کول نے بتایا کہ وہاں چھ طیارے ہیں جو امریکی شہریوں اور افغان ترجمانوں کے ساتھ ایئرپورٹ پر انتظار کر رہے ہیں۔انھوں نے کہا کہ محکمہ خارجہ نے ان پروازوں کو کلیئر کر دیا ہے اور طالبان انھیں ہوائی اڈے سے باہر نہیں جانے دے رہے۔مائیکل میک کول نے مزید کہا ہم وجہ جانتے ہیں کیونکہ طالبان اس کے بدلے میں کچھ چاہتے ہیں۔ایک این جی او نے اس بات کی تصدیق کی کہ ان کے پاس کچھ ایسے لوگ موجود ہیں جو کسی فلائٹ میں سوار ہونے کے منتظر ہیں۔تاہم طالبان کی جانب سے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے انھیں پروپیگنڈا قرار دیا گیا ہے۔
امریکی قانون ساز کاطالبان پرشہریوں کو افغانستان سے نکلنے سے روکنے کا الزام
Sep 07, 2021