میلسی(تحصیل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جلہ جیم آمد کے موقع پر جیالوں نے جلہ جیم اسٹیڈیم کی دیوار اور فٹبال کیلئے لگائے گئے پولز توڑ دیئے اور ورکرز کنونشن کے دوران حکومت کی جانب سے کورونا کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر حالیہ عائد کی پابندیوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی دیکھنے میں آئی اور جیالوں نے کورونا ایس او پیز کو اپنے پائوں تلے روند ڈالا دوسری جانب ضلعی انتظامیہ کی دوہری پالیسی بھی کھل کر سامنے آ گئی پنجاب حکومت کی ہدایت پر 6ستمبر سے تمام تعلیمی ادارے ، ریسٹورنٹس، شادی ہال اور پارکس وغیرہ کو بند کر دیا گیا لیکن ڈپٹی کمشنر وہاڑی نے پیپلز پارٹی کے مقامی قائدین کی تحریری درخواست پر انہیں بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ عام منعقد کرنے کی باقاعدہ تحریری اجازت دیدی اس پالیسی پر عوامی حلقوں نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک جانب تو حکومت موجودہ صورتحال میں نئی پابندیاں عائد کر رہی ہے لیکن دوسری جانب ہزاروں افراد کو جمع ہونے کیلئے خود ضلعی انتظامیہ اجازت دے رہی ہے دریں اثناء اسسٹنٹ کمشنر میلسی عبد الرزاق علی ڈوگر نے اپنے موقف میں بتایا کہ جلہ جیم اسٹیڈیم کی توڑی گئی دیوار اور پولز کو اپنے خرچ پر دوبارہ تعمیر کر کے دینے کا اسٹامپ پیپر پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت نے جمع کرادیا ہے خلاف ورزی پر قانون کے مطابق ایکشن لیا جائیگا ۔
جیالوں نے جلہ جیم سٹیڈیم کی دیوار اور پولز توڑ دئیے،کرونا ایس اوپیز نظر انداز
Sep 07, 2021