گوجرانوالہ( نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار پی پی 58خان کلیم اللہ خان نے کہا ہے کہ 6ستمبر کا دن قوم کے ان بہادر سپوتوں کے ان کارہائے نمایاں کو یاد کرنے کا دن ہے،6ستمبرپاکستان کی تاریخ میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتا ہے،اس دن پاکستانی قوم اور پاک افواج نے خود سے کئی گنا بڑے دشمن کے ناپاک ارادوں کو خاک میں ملاتے ہوئے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ ہم وطن عزیز کی حفاظت کا فرض ادا کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں اور اس فرض کی ادائیگی کے لئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائے گا، شہدا ہمارے ہیرو ملک وقوم کا فخر ہیں ان کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، افواج پاکستان قوم کا فخر اور سرمایہ ہیں ہم اپنی افواج کو جنگ ستمبر اور ملک کے تحفظ کے لیے گراں قدر خدمات شہادتوں پر سلام پیش کرتے ہیں۔