لاہور(خصوصی نامہ نگار)مرکزی سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیرالعظیم نے کہاہے کہ پاکستان کوکرپٹ سرمایہ داروں اورظالم جاگیرداروں سے آزاد کروا کر اقتداردیانتدار قیادت کوسپردکرنے میں علمائے کرام ومشائخ عظام کواپنا موثرکرداراداکرناہوگا،درگاہوں اور مزاروں پرروزانہ لاکھوں افرادحاضری دیتے ہیں عوام کے اس سمندرکوپاکستان میں نظام مصطفی کے قیام کے لیے استعمال کیاجاناچاہیے۔ان خیالات کااظہارانھوں نے راولپنڈی میں امیرصوبہ پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم کی زیرصدارت صوبائی علماء ومشائخ رابطہ کونسل کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
کرپشن اورظلم کے خاتمے کیلئے علماء کوکرداراداکرنا ہوگا:امیرالعظیم
Sep 07, 2021