یوم ختم نبوت‘ انجمن ضیائے طیبہ کے ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافہ

کراچی(نیوز رپورٹر) یوم ختم نبوت 7ستمبر کی مناسبت سے کراچی میں سرگرم عمل تحقیقی و ابلاغی ادارے انجمن ضیائے طیبہ نے اپنے تمام ملازمین کی تنخواہوں میں 7فیصد اضافہ کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ضیائے طیبہ کے چیئرمین سید مبشر اللہ رکھا نے تاجر برداری سے بھی اپیل کی کہ وہ اس دن نبی رحمتﷺ  سے اپنی وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے عوام کو خصوصی رعایت دیں جبکہ صنعتکار اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم 7فیصد کا اضافہ کریں‘ مبشر اللہ رکھا نے بتایا کہ انکی اپیل پر مختلف صنعتوں میں رعایت اور انکریمنٹ دیا گیا ہے 
جبکہ ضیائے طیبہ کی جانب سے بھی اپنے ملازمین کو 7فیصد انکریمنٹ دیا گیا ہے۔ سید مبشر اللہ رکھا نے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت پر ایمان اور اسکے تحفظ میں ہی انسانیت کی بقا و سلامتی ہے قرآن کریم کی کم و بیش 100آیات اور 210احادیث ختم نبوت کی وضاحت کرتی ہیں۔  واضح رہے کہ 7ستمبر کو پاکستان بھر میں یوم ختم نبوت منایا جاتا ہے ‘ 1974ء میں پاکستان کی قومی اسمبلی نے جمہوری اور پارلیمانی طریقے سے متفقہ طور پر قادیانیوں ‘ احمدیوں اور مرزائیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا ‘ لہٰذا ہرسال پاکستان کے مسلمان اس دن عقیدہ ختم نبوت کے تفظ کی خوشی مناتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن