کراچی (اسپورٹس ڈیسک)اوول ٹیسٹ بھارت کے نام ، انگلینڈ کو 157رنز سے شکست دے دی۔ جسپریت بمراہ کی تباہ کن ریورس سوئنگ ، رویندرا جڈیجہ کی شاندار کار کردگینے انڈیا کو انگلینڈ کے خلاف سیریز میں 2-1 کی برتری دلا دی ، 157 رنز سے میچ جیتا جو کہ چوتھے روز نا ممکن لگ رہاتھا۔بھارت نے پہلی دوپہر 7 وکٹوں پر 127 رنز بنائے تھے ، پہلی اننگز میں 99 رنز کی برتری حاصل کی تھی ، اور انگلینڈ کے اوپنرز کو آخری صبح فلیٹ پچ پر 100 رنز کی ناقابل شکست پارٹنر شپ بنائی ، ٹھاکر اور روہت شرما کی عمدہ انفرادی پرفارمنس کے بعد 22.4 ڈرامائی اوورز میں چھ وکٹیں تقسیم کی ۔ پانچویں روز بھارت 90 اوورز میں 10 وکٹیں لینا تھی جس کے لئے بہترین اسپنر آر اشون کا انتخاب کیا گیا ۔ دوپہر کے کھانے کے بعد بمراہ کا اعلی درجے کا اسپیل چھ اوورز میں 6 وکٹوں پر 2 خاص طور پر اہم تھا کیونکہ اس نے چھ رنز کے عوض چار وکٹوں لیں اور امیش نے چائے کے بعد آخری دو وکٹوں کے ساتھ میچ جیت لیا ۔ روری برنس اور حسیب حمید دونوں نے شاندار بیٹنگ کی اور نصف سنچریاں اور 100 رنز کی اوپننگ شراکت قائم کی لیکن برنس جلد آئوٹ ہوگئے ۔اور 157رنز سے اوول ٹیسٹ میں شکست کھاگئے۔