لاہور(کامرس ڈیسک) جنوبی ایشیا کی نمایاں ای کامرس مارکیٹ پلیس دراز لوگوں کے صارف تجربے کو بلند کرنے کی خاصیت کی حامل پاکستان کی پہلی ان ایپ شاپ ایبل لائیو اسٹریم متعارف کرانے جارہی ہے ۔اس لائیو اسٹریم ٹیکنالوجی کے ساتھ صارفین کیلئے دراز کا ریئل ٹائم کانٹینٹ آج سے دستیاب ہوگا اور سیلرز اور خریداروں کے درمیان زیادہ انٹر ایکشن کا باعث بنے گا۔اس لائیو اسٹریم کے ٹاپ پر نیایوزر انٹر فیس موجود ہوگا جو کہ صارف کو رئیل ٹائم میںتبصرہ اور مواد کی وسیع رینج کی خاصیت کے ساتھ سیلرز سے براہ راست رابطے کی سہولت فراہم کرے گا ،جس میںپراڈکٹ شوکیسس ،ٹرائی ویا گیمز اور سوال و جواب شامل ہیں۔دراز لائیو کے پراجیکٹ ہیڈ سید مرتضیٰ حسن عسکری کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ’’یہ نیا فیچر پاکستان کی ای کامرس انڈسٹری اور صارفین کے آن لائن خریداری کے تجربات اور عادات میںانقلاب کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔