کراچی(کامرس رپورٹر ) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ انڈسٹری(کاٹی) اورپاکستان ٹینرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین گلزارفیروز نے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری(ایف پی سی سی آئی) کے صدر ناصرحیات مگوں کی جانب سے ایف پی سی سی آئی میں اپنے عہدے کی مدت 2 سال کرانے کی کوششوں کو فیڈریشن کے مستقبل کیلئے بھیانک قراردیا ہے۔گلزار فیروز نے کہا کہ 2020 سے فیڈریشن چیمبر آف کامرس غیر متعلقہ لوگوں کی آماجگاہ بناہوا ہے، دوسال سے فیڈریشن کے موجودہ عہدیداران حکومت سے بزنس کمیونٹی کے مسائل حل کرانے میں ناکام ہے،فیڈریشن کے معاملات میں غیرقانونی کوششیں پاکستان کی بدنامی کا سبب بن رہی ہیں اور اب فیڈریشن کی صدارت پر قابض شخص صدارتی عہدے کی مدت2 سال کرانے کیلئے سرگرم ہے، بزنس مین پینل نیایک سال پہلیبھی ایسی ہی کوششیں کی تھیں جس میں انہیں منہ کی کھانی پڑی تھی اور اب دوبارہ ناصرحیات مگوں اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل کیلئے سرگرم ہیں لیکن وہ کامیاب نہیں ہو سکیں گے۔ گلزارفیروز نے سیکریٹری تجارت سے مطالبہ کیاکہ وہ ایف پی سی سی آئی کے موجودہ اور متنازعہ صدر کی ان کوششوں کو کامیاب نہ ہونے دیں جس سے چھوٹے صوبوں کی حق تلفی ہو، اس وقت بھی چھوٹے صوبوں بلوچستان اور کے پی کے کیلئے فیڈریشن کے صدر کی باری 7 سال بعد آتی ہے اگر صدارت عہدے کی مدت دوسال کردی گئی توبلوچستان اور کے پی کے سے 14 سال کے بعد صدر بن سکے گا جو بلوچستان، کے پی کے سمیت اسلام آبادکیپٹل ایریاکے ساتھ ناانصافی کے مترادف ہوگا اور بزنس مین پینل کے رہنماء چھوٹے صوبوں اور اسلام آباد کیپٹل ایریا کو پنجاب اور سندھ کے ساتھ متصادم کرانے کی سازش ہے۔
ایف پی سی سی آئی غیر متعلقہ لوگوں کی آماجگاہ بناہوا ہے،گلزار فیروز
Sep 07, 2021