میلسی ( تحصیل رپورٹر) چیئرمین میونسپل کمیٹی میلسی و صدر مسلم لیگ (ن) حلقہ پی پی 236 توصیف احمد خان یوسفزئی نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے باسی سیاسی شعور اور اعلی بصیرت رکھتے ہیں اور اس خطہ کے لوگ پیپلزپارٹی کا سیاہ ترین دور ابھی نہیں بھولے بلاول زرداری کی تمام تر کوششوں کے باوجود پیپلز پارٹی صرف اندرون سندھ کی جماعت بن کر رہ گئی ہے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں مسلم لیگ (ن) ملک بھر میں کلین سویپ کرے گی عوام ابھی سے مسلم لیگی حکومت کے قیام کے لئے بے چین ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی پی پی سندھ میں بھی دھونس اور دھاندلی سے انتخابی نتائج حاصل کرتی ہے تاہم میلسی اور جنوبی پنجاب آنے والے بلاول زرداری یہاں سے مایوس ہی واپس لوٹیں گے یہاں کے جمہوریت پسند عوام کسی لٹیرے اور پٹے ہوئے مہرے کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔