میلسی(تحصیل رپورٹر) شہباز انجم خان ایڈووکیٹ گاڑی پر بھائی کے ہمراہ گزر رہا تھا سڑک کی کھدائی پر مامور عملہ سے گزرنے کیلئے راستہ مانگا تلخ کلامی پر ٹھیکیدار نادر خان پٹھان اور اس کے درجنوں ساتھیوں نے ان کی کار کا گھیرائو کر لیا اور دونوں بھائیوں کو باہر نکال کر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا گاڑی کے شیشے توڑ ڈالے اور گھر پر بھی پتھرائو کیا پولیس تھانہ صدر میلسی نے مقدمہ درج کرلیا ۔