لودہراں(خبر نگار) گھریلو تشدد ، ظلم و زیادتی، ہراسمنٹ کا شکار خواتین کی فوری داد رسی کے لئے پنجاب پولیس کا احسن اقدام، آئی جی پنجاب کے وڑن اور ہدایات کے مطابق ضلع لودہراں میں Anti Women Harassment And Violence Cell کا قیام عمل میں لایا گیا ہے جس نے باقاعدہ کام شروع کر دیاہے ، ان خیالات کا اظہار ڈی پی او عبدالرؤف بابر قیصرانی نے انٹی ویمن ہراسمنٹ اینڈوائلنس سیل کاوزٹ کرتے ہوئے کیا۔ ڈی پی او لودہراں نے کہا کہ سیل کا مقصد خواتین کی قانونی معاونت ، رہنمائی کے علاوہ ، گھریلو ، ذہنی و جسمانی تشدد ، کی کاروائی عمل میں لانا ہے۔