چاغی(پی پی آئی) ایرانی سرحدی حکام نے غیر قانونی طور پر ایران میں مقیم 219 پاکستانی قیدی ڈی پورٹ کرد ئیے لیویز ذرائع کے مطابق ایرانی حکام نے 219 پاکستانی قیدیوں کو راہداری گیٹ سے لیویز حکام کے حوالے کردیا یہ پاکستانی باشندے بغیر دستاویزات کے ایران میں مقیم تھے کہ ایرانی حکام نے انھیں گرفتار کیا تھا قانونی چارہ جوئی کے بعد پاکستانی حکام کے حوالے کردیا ان کا تعلق،پنجاب، سندھ، آزاد کشمیر، کے پی کے اور بلوچستان سے بتایا جاتا ہے۔