اورماڑہ میںپاک نیوی کے زیراہتمام بوٹ ریس  کا انعقاد 

Sep 07, 2021

 اورماڑہ(نامہ نگار) 6 ستمبر2021  یومِ دفاع پاکستان کے سلسلے میں اورماڑہ دیمی زر میں پاک نیوی کی طرف سے شاندار بوٹ ریس کا انعقاد کیا گیا جس میں 12 لوکل بوٹس نے حصہ لیا، جس میں اورماڑہ کے عوام نے کثیر تعداد میں حصہ لیا۔بوٹ ریس میں پہلی نمبر پر خدا بخش ولد محمد تمیز  دوسرے نمبر پر شاہنواز ولد جمیل اور تیسرے نمبر پر نصیر ولد بابک آئے۔ جن کو کموڈور شہزاد اقبال کمانڈر جناح نیول بیس اورماڑہ نے اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم کئے۔ آخر میں جناب کموڈور شہزاد اقبال صاحب کمانڈر جناح نیول بیس اورماڑہ نے اپنی مختصر تقریر میں بوٹ ریس پروگرام کو کامیاب بنانے والے محمد نور ولد نبی بخش اور لیاقت ولد چارک نمائندہ مائیگیران اورماڑہ، اور اورماڑہ عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزیدخبریں