حکومت نے تبدیلی کے نام پرعوام کو سبز باغ دکھائے : چوہدری ریاض 

گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما و سابق صوبائی وزیر چوہدری محمدریاض نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے عوام کا جینا دشوار کرکے رکھ دیا ہے عوام کو تبدیلی کے نام پرسبز باغ دکھائے گئے اور اقتدار حاصل کرنے پر عوام کو بے یارومددگار چھوڑ دیا گیا آئے روز کی بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا ہے حکومت عوام کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے حکمرانوں کی توجہ صرف سیاسی مخالفین کی کردار کشی پر مرکوز ہے جبکہ عوام کے مسائل حل کرنے کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کے باعث عام لوگوں کے مسائل میں کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کے دور اقتدار میں عوام کو ہر شعبہ زندگی میں مکمل ریلیف میسر تھا لوگو ں کے مسائل کو حل کر کے انہیں روزگار کے مواقع فراہم کئے گئے جس کے باعث ملک میں غربت اور مہنگائی کے شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی اس کے برعکس موجودہ حکمرانوں نے اپنی نااہلی کے باعث عوام کو مسائل کی دلد ل میں دھکیل دیا ہے 

ای پیپر دی نیشن