سنجوال کینٹ(نامہ نگار) جی ٹی روڈ حاجی شاہ موڑ کے قریب تیز رفتار ہائی ایس درخت سے جا ٹکرائی،7 افراد زخمی۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پر راولپنڈی سے پشاور جانے والی تیز رفتار ہائی ایس حاجی شاہ موڑ کے قریب بے قابو ہو کر درخت سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں 5 خواتین سمیت 7 افراد زخمی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی 5 معمولی زخمی افراد کو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ 2 افراد کو طبی امداد دیتے ہوئے تحصیل ہسپتال حضرو منتقل کر دیا