سوہاوہ میں کروڑوں کی لاگت سے بننے والی واٹر سپلائی سکیمیں بے اثر 

سوہاوہ ( نامہ نگار) تحصیل صدر مقام سوہاوہ کی آبادی ایک اندازے کے مطابق 20ہزار نفوس سے زائد ہے جبکہ عرصہ سے شہر کو پانی کی فراہمی کے لئے دو مقامات ڈوہنگی ، اور باغاں ترقی جوڑ سے کروڑوں روپے کی واٹر سپلائی سکیمیں نصب ہیں لیکن بد قسمتی سے تحصیل صدر مقام کے شہریوں کو پانی کی بوند بوند کے لئے مشکلات کا سامنا ہے ۔ صارفین سے ہر ماہ بھتہ کے طور پر مستقل بنیادوں پر مبلغ 300/-روپے فی گھرانہ کے حساب سے بل وصول کیا جاتا ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن