عبد القیوم نیازی کی لاہور آمد

وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی کی لاہور آمد ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  سردارعبد القیوم نیازی نے مزار اقبال پر حاضری دی ,  فاتحہ خوانی کی اور وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر کو پنجاب رینجرز کے  چاک و چوبند دستے کی جانب سے  سلامی بھی  پیش کی گئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آزاد کشمیر عبدالقیوم خان نیازی گورنر آج ہاؤس پہنچ گئے جہاں وہ گورنر پنجاب سے ملاقات کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈپٹی اسپیکر قانون ساز اسمبلی چوہدری ریاض اور مشیر حکومت چوہدری مقبول گجر بھی سردار عبد القیوم نیازی کے ہمراہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن