مسجد حرام اور مسجد نبوی کے خطیبوں کی کورونا ویکسین مہم

سعودی عرب میں تعلیمی وتدریسی سرگرمیاں بحال کر دی گئیں۔جس کے بعد بعد مسجد حرام اور مسجد نبوی خطبا نے طلبا وطالبات پر زور دیا ہے کہ وہ جلد سے جلد کورونا ویکسین لگوائیں اور اس حوالے سے کسی قسم کی تاخیر نہ کریں۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد حرام کے امام اور خطیب عبداللہ الجھنی نے کہا کہ طلبا وزارت صحت کی طرف سے بنائے گئے قوانین، حفاظتی تدابیر، صحت کی شرائط اور ایس او پیز پر سختی کے ساتھ عمل درآمد کریں تاکہ اسکولوں میں تعلیم کے حصول کے لیے محفوظ مواقع مل سکیں۔سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے 19 اگست کو اسکول کھولنے کے اعلان کے ساتھ طلبا کی واپسی کے لیے 12سال یا اس سے زیادہ عمر کے طلبا کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے کی شرط عائد کی تھی۔ادھر مسجد نبوی کے خطیب عبداللہ البعیجان نے طلبا پر زور دیا کہ وہ جسمانی قوت مدافعت کو یقینی بنانے کے لیے کورونا ویکسین ضروری لگوائیں۔سعودی عرب کے وزیر تعلیم نے کہا تھا کہ یونیورسٹیوں، ٹیکنیکل اداروں، مڈل اور انٹرمیڈیٹ کے طلبا اور طالبات کے لیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہیں۔ ویکسین سے نجی اور غیر ملکی اداروں کے طلبا بھی مستثنی نہیں۔

ای پیپر دی نیشن