وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے نئے آئی جی پنجاب کی ملاقات

Sep 07, 2021 | 22:26

ویب ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے آج وزیراعلیٰ آفس میں پنجاب کے نئے انسپکٹر جنرل پولیس سردار علی خان نے ملاقات کی ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آئی جی پولیس سردار علی خان کو صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ہدایات دیں۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پولیس کو عوام سے بہت توقعات ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے، کسی قسم کا دبائو قبول نہ کیا جائے۔میرٹ اور قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔انہوں نے کہا کہ   عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کی بنیادی ذمہ داری اور اولین فرض ہے۔ پولیس کو امن عامہ کی فضا کو بہتر سے بہتر بنانے کیلئے مزید جانفشانی سے فرائض سرانجام دینا ہوں گے۔تھانوں میں عام آدمی کی دادرسی کیلئے پولیس کو فعال انداز میں کام کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ پولیس کو قیام امن کیلئے عوام کی توقعات پر ہر صورت پورا اترنا ہوگا۔انسپکٹر جنرل پولیس سردار علی خان نے کہا کہ پولیس نظام میں بہتری کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائیں گے۔ ہر کام میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر کیا جائے گا.

مزیدخبریں