100 مریضوں کی حالت تشویشناک ، ہلاکتیں 30 ہزار سے زائد ‘ ایمرجنسی میں سانس کے ذریعے کرونا ویکسین کی بوسٹر ڈوز دینے والا چین پہلا ملک بن گیا

Sep 07, 2022


اسلام آباد (شنہوا) وزارت صحت نے منگل کے روز بتای پاکستان میں پیر کو کرونا وائرس کے 98 نئے کیسز کا اندراج ہوا ہے جس کے بعد ملک میں متاثرین کی تعداد 15 لاکھ 70 ہزار 304 ہو گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں اس اس مرض سے 2 ہزار 279 افراد صحت یاب ہوئے ہیں جس کے بعد صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 15 لاکھ 33 ہزار 609 ہو گئی ہے۔ کوئی شخص جاں بحق نہیں ہوا۔ کرونا وائرس سے اب تک 30 ہزار 593 افراد لقمہ جل بن چکے ہیں۔ ملک میں اس وقت کرونا وائرس کے 6 ہزار 102 فعال کیسز ہیں جن میں 100 مریضوں کی حالت نازک ہے۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس و انجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کئے ہیں جو 6 ستمبر کوپاکستانی وقت کے مطابق صبح 10 بجے تک کے ہیں۔ دنیا بھر میں کرونا وائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 60 کروڑ 55 لاکھ 88 ہزار 396 ہو گئی۔ امریکہ 9 کروڑ 47 لاکھ 68 ہزار 178 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 4 کروڑ 44 لاکھ 66 ہزار 862 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور فرانس 3 کروڑ 48 لاکھ 12 ہزار 853 مصدقہ کیسز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ سانس کے ذریعے کرونا ویکسین کی اجازت دینے والا چین پہلا ملک بن گیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق ایمرجنسی میں بذریعہ سانس بوسٹر ڈوز کی اجازت دی گئی ہے۔ ویکسین ساز چینی کمپنی نے تصدیق کر دی ہے۔

کرونا 

مزیدخبریں