20برسوںسے نیشنل کمشن فار سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کا اجلا س نہ ہو سکا 


اسلا م آبا د (فر حا ن علی سے )گز شتہ 20سالو ں سے نیشنل کمیشن فار سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کا اجلا س نہ ہو سکا ،کمیشن فار سائنس و ٹیکنا لو جی کے 2002میں ہو نے والے آخر ی اجلاس کی صدارت اس وقت کے وزیر اعظم میر ظفر اللہ خا ن جما لی نے کی تھی ۔تفصیلا ت کے مطا بق وزرائے اعظم کی مصروفیات کے با عث نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنا لو جی کا اجلاس نہ ہو نے کے با عث سائنس و ٹیکنا لو جی کے شعبہ میں ملک بھر سے تخلیقی کام میںواضح کمی دیکھی جا سکتی ہے ۔ دیر اید درست ایدوفا قی حکو مت نے وزارت سائنس اینڈٹیکنالوجی نے نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کی سربراہی وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی کو دلوانے کیلئے ورکنگ شروع کر دی ہے ۔نیشنل کمیشن فار سائنس و ٹیکنالوجی کی سربراہی وزیر برائے سائنس اینڈٹیکنالوجی دینے کےلئے کو وفاقی کابینہ کی منظوری لا زمی ہے تاہم زیرغور تجویز پر فائل ورک شروع کر دیا گیا ہے ۔واضح رہے کہ گز شتہ ادوار میں وزارت سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی نے با ر ہا اجلاس کےلئے ایجنڈا وزیر اعظم سیکر ٹر یٹ کو بھجوایا جسے وزیر اعظم سیکر ٹر یٹ نے اہمیت نہیں دی ۔ کسی بھی ملک کی تر قی میں وزارت سا ئنس اینڈ ٹیکنا لو جی اہم کردار ادا کرسکتی ہے لیکن ہما رے ہا ں گنگا الٹی بہتی ہے سابقہ ادوار میں سائنس اینڈ ٹیکنا لو جی کی اہم تر ین وزارت کو لا وارث چھو ڑ دیا گیا ۔ 
نیشنل کمیشن

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...