اسلام آباد(عترت جعفری)ایم ڈی بیت المال عامر فدا پراچہ نے کہا ہے ادارے کو شفاف اور غریب پرور بنانے کےلئے اصلاحات کی جا ئیں فی زمانہ صرف حکومتی وسائل پر انحصار کرنے فلاحی کام بڑے پیمانے پر نہیں کےا جاسکتا اس لیے حکومت کےساتھ ڈونرز اور مخیر افراد کے ساتھ رابطوں اور وسائل ممکن بنانے کےلئے حکمت عملی بنارہے ہیں ہماری کوشش ہے جو مستحق ہو اس تک خود پہنچا جائے ، سویٹ یوتھ ہوم سنٹرز بنانا چاہتے ہیں تاکہ بچوں کو گریجوایشن کی سطح تک تعلیم دی جاسکے اور جو بچے ہنر سیکھنا چاہتے ہیں انہیں ہنر بھی سکھا ےاجائے اور عملی زندگی میں ان کو کامےاب انسان بناےا جاسکے ، عامر فدا پراچہ نے ان خےالات کا اظہار نوائے وقت کو دیئے گئے انٹر ویو میں کےا انہوں نے کہا پی ٹی آئی کے دور حکومت میں ایک ارب روپے وزارت خزانہ نے کاغذوں میں تو منظور کیے مگر ان کے وزیر خزانہ نے یہ رقم جاری نہ ہونے دی ، انہوں نے کہا کہ سیلاب کا پانی اترنے کے بعد بیت المال سیلاب کے متاثرین کی بحالی کے لیے بھی اپنا کردار ادا کرے گا پلان ہے کہ مصیبت زدہ افراد کو کسی نہ کسی ہنر سیکھانے کی کوشش کی جائے ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہوں۔
عامر فدا پراچہ