فضائیہ کا سیلاب زدہ علاقوں میں بحالی کوششیں مزید تیز کرنے کا عزم

Sep 07, 2022


اسلام آباد (خبر نگار خصوصی + نوائے وقت رپورٹ) پاک فضائیہ نے یوم دفاع پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امداد اور بحالی کی کوششوں کو مزید بڑھانے کے ایک نئے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ پاک فضائیہ اس تاریخی دن پر بھی اپنے بھائیوں اور بہنوں کو نہیں بھولے گی اور سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے کوششیں ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ جاری رہیں گی۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق مشکل کی اس گھڑی میں پاک فضائیہ سیلاب متاثرین کی مشکلات کو کم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔ 24گھنٹوں کے دوران پاک فضائیہ کی ٹیموں نے ضرورت مند خاندانوں میں 70خیمے، 16189پکے ہوئے کھانے کے پیکٹ، 1000پانی کی بوتلیں اور 2331بنیادی غذائی اجناس پر مشتمل خشک راشن کے پیکٹ تقسیم کیے۔ دریں اثناءکمانڈر سدرن کمانڈ اور ملتان کور لیفٹیننٹ جنرل چراغ حیدر نے راجن پور میں علاقوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد چراغ حیدر نے علاقے میں جاری امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم‘ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ سیلاب متاثرہ علاقوں میں ریسکیو‘ ریلیف سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے علاقے میں شہداءکے اہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔ کور کمانڈر نے مادر وطن کے دفاع میں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراج عقیدت پیش کیا۔
عزم/ دورہ
 

مزیدخبریں