عمران خان کا اداروں پر حملہ آور ہونا افسوسناک، خورشید شاہ

Sep 07, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر آبی وسائل سید خورشید احمد شاہ نے یوم دفاع کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم دفاع و شہدا پر مادر وطن کے سپوتوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیںایک طرف قوم یوم دفاع و شہدا منا رہی دوسری طرف ایک شخص اداروں پر حملہ آور ہے عمران خان کا اداروں پر حملہ آور ہونا افسوسناک اور قابل مذمت ہے خورشید شاہ نے کہا کہ محض اپنی حکومت ختم ہونے پر یہ شخص ملک و فوج کو کمزور کرنے پر تلا ہوا ہے سیکھنا ہے تو پیپلز پارٹی سے سیکھو، جس نے جانیں دیں مگر صبر کے ساتھ سیاسی جدوجہد جاری رکھی پیپلز پارٹی نے کبھی کسی ایشو کو ذاتی لڑائی میں تبدیل نہیں کیا اور ادارے کو کمزور نہیں ہونے دیاعمران خان اور اس کے حواری بہت بڑی غلطی کر رہے، اس سے صرف پاکستان کا دشمن خوش ہو رہایہ روش نہ چھوڑی گئی تو پھر حکومت اداروں کی بے توقیری روکنے پر مجبور ہو گی۔
خورشید شاہ

مزیدخبریں