بھارتی حراست میں شہید ملک تبارک کوٹلی کے نواحی علاقے میں سپرد خاک

Sep 07, 2022


پوٹھی مکوالاں(آئی این پی) بھارت کی حراست میں شہید ہو نے والے ملک تبارک کی نعش حکام کے حوالہ کر دی گئی‘ منگل چھ ستمبر کو کوٹلی کے نواحی علاقہ میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد تدفین کی گئی نماز جنازہ کے موقع پررقت آ میز مناظر آ زادی کے حق میں نعرہ بازی,مادر وطن کشمیر سے اندھی محبت کا جنون سوا دو سال قید کاٹ کر واپس آ نے والے معذور کشمیری کو پندرہ دن قبل دوبارہ گزشتہ ماہ اکیس اگست کے روز بھارتی مقبوضہ کشمیر لے گیا ملک تبارک کو کھوئی رٹہ کے علاقہ سے راجوری داخل ہونے پرگولی مار کر زخمی حالت میں بھارتی فوج نے گرفتار کر لیا تھا زخمی حالت میں ہی راجوری ہسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ہفتہ کے روز زخموں کی تاب نہ لاتے شہید ہو چلا گزشتہ روز میت کراسنگ پوائنٹ تتری نوٹ لا کر آ زاد کشمیر کے ضلع پونچھ کی انتظامیہ کے حوالہ کی قابض بھارتی حکام بضد ہیں کہ نوجوان جنگجو تھا ضلع کوٹلی کی حدود نوشہرہ سیکٹر سے صوبہ جموں کے ضلع راجوری میں داخل ہوتے بھارتی فورسز نے ملک تبارک پر گولی چلادی تھی جس کی تفتیش پر انکشاف سامنے آ یا کہ اس سے پہلے وہ 2016میں کشمیر کے بھارتی مقبوضہ علاقہ میں آ یا جہاں اس کو گرفتار کر کے چھبیس ماہ قید میں رکھا گیا اور قید کے بعد واپس بھجوا دیا گیا مگر چار سال بعد پھر اس نے منحوس عبوری خونی لکیر کراس کر کے جب مقبوضہ کشمیر جانے کی کوشش کی اس کو گولی مار کر زخمی حالت میں گرفتارکر لیا تھا دوسری طرف تیس اگست کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ کے علاقہ دیگوار سے سیزفائر لاہن عبور کر کے آزادکشمیر کے پونچھ داخل راشد نامی نوجوان کو جموں کشمیر تقسیم کرنے والی منحوس عبوری خونی لکیر پر چکنداہ باغ پونچھ تتری نوٹ کراسنگ پوائنٹ سے مقبوضہ کشمیر پر قابض بھارتی فورسز اور پونچھ انتظامیہ کے حوالہ کر دیا ایک طرف کا کشمیری گھر پہنچنے جشن تو دوسری طرف کے معزور کشمیر ی کے زیر حراست قتل پر سوگ برپا ہے۔
سپردخاک 

مزیدخبریں