اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)سپریم کورٹ نے سیلف فنانس کے زریعے میڈیکل کالجز میں داخلہ لینے والوں کی نارمل فیسیں لینے کی درخواستیں مسترد کردیں ہے۔ معاملہ کی سماعت چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ دوران سماعت طلباءکے وکیل نے موقف اپنایا کہ پنجاب حکومت نے سیلف فنانس کی 76 سیٹوں کو اوپن میرٹ پر دینے کا نوٹیفکیشن جاری کیا،اب صرف فارن طلبا کو سیلف فنانس پر داخلہ دیا جائے گا،اوورسیز پاکستانیوں کو بھی سیلف فنانس پر ایم بی بی ایس میں داخلہ نہیں دیا جائے گا،اب ہم سے بھی اوپن میرٹ والوں کے مطابق ہی فیس لی جائے۔ جسٹس منصور علی شاہ نے اس موقع پر پوچھا کہ حکومت نے سیلف فنانس کو ختم تو نہیں کیا؟جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے ریمارکس دیئے عدالت میں درخواست دینے کا بھی ایک اصول ہے ،حکومتی کے کسی اقدام سے نقصان یا متاثر ہوں تو ہی رٹ دائر کی جا سکتی ہے۔
سپریم کورٹ: سیلف فنانس کے زریعے میڈیکل کالجز میں نارمل فیسیں لینے کی درخواستیں مسترد
Sep 07, 2022