سڈنی(آئی این پی) آسٹریلیا کی مسلم خاتون سینیٹر نے اپنی حکومت کی جانب سے پاکستان کے سیلاب زدگان کے لیے صرف 20لاکھ ڈالر امداد کو متاثرین کی تضحیک ارار دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کے لئے امدادی رقم میں فوری طور پر اضافہ کیا جائے،آسٹریلیا کی ریاست نیو ساوتھ ویلز سے منتخب ہونے والی مسلم خاتون سینیٹر مہرین فاروقی نے کہا ہے کہ پاکستان میں سیلاب سے 3کروڑ 30لاکھ افراد بری طرح متاثر ہوئے ہیں، یہ تعداد آسٹریلیا کی کل آبادی سے زیادہ ہے،سینیٹر مہرین فاروقی نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ پاکستان میں اس وقت جو حالات ہیں اس کا اندازہ لگانا مشکل ہے اور ایسی صورت حال میں ہماری حکومت نے صرف 20لاکھ ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے،آسٹریلوی سینیٹر مہرین فاروقی نے کہا کہ یہ امداد اتنی بڑی متاثرہ آبادی کی تضحیک ہے اس لیے آسٹریلوی حکومت اس امداد میں فوری طور پر اضافہ کرے کو مزید کچھ کرنے کی ضرورت ہے،سینیٹر مہرین فاروقی نے ٹوئٹر پر آسٹریلوی وزیر اعظم اور وزیر خارجہ کے نام لکھا خط شیئر کیا جس میں پاکستان کی امداد بڑھانے کا مطالبہ کیا گیا ہے، انھوں نے صارفین سے بھی درخواست کی کہ اس خط (آن لائن پٹیشن)کو دستخط کرکے زیادہ سے زیادہ شیئر کریں۔
مہرین فاروقی