اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود کا ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر حادثے میںغفلت برتنے والے افسران کے خلاف بڑا ایکشن، وزیر مواصلات نے غفلت برتنے والے موٹروے پولیس اور این ایچ اے کے افسران کو معطل کردیا، معطل افسران کے خلاف ڈسپلنری انکوائری کرنے کی ہدایت کے ایس پی اور ڈی ایس پی کو معطل کردیا گےا۔ مولانا اسعد محمود نے کہا کہ موٹروے پولیس اور این ایچ اے حکام کی غفلت کے باعث دو معصوم مسافر جان کی بازی ہار گئے،ملک بھر کی تمام قومی شاہراہوں پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی، ہکلہ ڈی آئی خان موٹروے پر ٹریفک حادثہ میں جاں بحق ہونے والے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
افسران معطل