لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانیہ نے عمران خان پر کیسز کا معاملہ پاکستانی عدالتوں کا قرار دے دیا۔ وزیر وکی فورڈز نے پارلیمنٹ میں جواب دیتے کہا کہ عمران خان کے مستقبل کا معاملہ پاکستان کی عدالتوں کا ہے۔ فارن آفس کی وزیر وکی فورڈ نے رکن سیم ٹری کے پارلیمنٹ میں سوال پر جواب میں کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کا معاملہ قریب سے دیکھ رہے ہیں، میڈیا رپورٹ کے مطابق سیم ٹری نے کہا تھا عمران خان سے متعلق منصفانہ عمل کیلئے تمام سفارتی ذرائع استعمال کرنے چاہئیں۔ وکی فورڈ نے کہا کہ عمران خان کو چارج کرنے کا معاملہ پاکستان کی عدالتی کمیونٹی کا ہوگا۔ سیم ٹری نے کہا کہ پاکستان سے مضبوط تعلقات کے سبب مشکل گھڑی میں 1.5 ملین پاؤنڈ کی امداد بڑھائیں۔ منسٹر وکی فورڈ نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب خوفناک سانحہ ہے جس کے نتائج عوام بھگت رہے ہیں۔