سیلاب: دنیا پاکستان کا قرض معاف اورمدد کرے، برطانوی ارکان پارلیمنٹ  

Sep 07, 2022


لندن (نوائے وقت رپورٹ) برطانوی ارکان پارلیمنٹ نے سیلاب کی صورتحال پر پاکستان کا قرض معاف کرنے اور امداد کرنے کی اپیل کی ہے۔ برطانوی ارکان پارلیمنٹ سیم ٹیری اور شارلٹ نکول نے  نجی ٹی وی سے بات کی۔ سیم شری  نے کہا کہ پاکستان میں سیلاب سے تباہی دیکھ کر دل دکھ رہا ہے۔ عالمی برادری پاکستان کی ہر ممکن مدد کرے، دنیا کو پاکستان کا قرض معاف کرنے سمیت تمام آپشنز پر غور کرنا چاہئے۔ شارلٹ نکول نے کہا کہ دنیا پاکستان میں سلاب کی تباہی کو سنجیدہ لے، قرض معاف کر کے سلاب متاثرین کی مدد کی جا سکتی ہے۔

مزیدخبریں