کیف(آئی این پی)یوکرینی صدرِ ولا دیمر زیلنسکی نے تین رہائشی بستیوں سے روسی فوج کے انحلا کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکیرین کے جنوب اور مشرق میں واقع تین رہائشی علاقوں کو روسی فوجوں کے قبضے سے بازیاب کرا لیا گیا ہے ، انہوں نے یوکیرینی سیکیورٹی فورسس کا شکریہ ادا کیا،زیلنسکی نے بازیاب کرائی گئی بستیوں کے بارے میں معلومات فراہم نہیں کیں،دوسری جانب مقامیمیڈیا کے مطابق خرسون کے گاﺅں ویسوکوپیلیا اور دونیتسک کے گاﺅں اوزرنے کو یوکرینی فورسز نے دوبارہ اپنے قبضے میں لے لیا ،یوکیرینی فوج نے 29اگست کو ملک کے جنوب میں واقع خرسون میں روسی قوتوں کے برخلاف حملے شروع کرنے کی اطلاع دی تھی۔
یوکرینی صدر دعویٰ