7ستمبر ملکی تاریخ کا لازوال دن‘ قادیانیوں کو غیرمسلم قرار دیا گیا‘ جماعت اہلسنت 

Sep 07, 2022

7
ملتان ( سماجی رپورٹر  )جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی،امیر پیر سید محمد رمضان شاہ فیضی، ملتان ڈویژن کے ناظم اعلیٰ قاری فیض بخش رضوی ، شیخ محمد شفیق رضوی ، مفتی محمد عثمان پسروری ،امیر قاری خادم حسین سعیدی ،  قاری مطیع الرسول سعیدی ، قاری غلام شبیر سواگی،امیر قاری محمد بشیر معصومی ،آگنائزر صاحب زادہ محمد الیاس معینی نے ملتان پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ 07ستمبرپاکستان کی تاریخ کا لازوال اور عہد آفرین یوم سعید ہے۔ اس دن پاکستان کی پارلیمنٹ نے قادیانیوں کو غیر مسلم اقلیت قرار دے کر نبوت کے جھوٹے دعویداروں اور ان کے پیروکاروں کو منطقی انجام تک پہنچایا جماعت اہل سنت پاکستان کے زیر اہتمام مرکزی قیادت کی ہدایت پر پورے پاکستان اور آزاد کشمیر میں یکم تا دس ستمبر عشرہ ختم نبوت منایا جا رہا ہے۔ اس سلسلے میں جماعت اہل سنت ملتان ڈویژن کی طرف سے آج بدھ بعد نماز مغرب شاہی عید گاہ  سالانہ تاجدار ِ ختم نبوت کانفرنس منعقد ہو رہی ہے۔جماعت کے مرکزی امیر علامہ سید مظہر سعید کاظمی شاہ صاحب صدارت کریں گے۔

مزیدخبریں