ڈالر 233کا ہو گیا ، سونا 3050روپے تولہ مہنگا ، سٹاک مارکیٹ میں تیزی 


لاہور (نوائے وقت رپورٹ) ملک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ تیزی سے جاری ہے‘  قیمت 221 روپے کی حد بھی عبور کر گئی۔ سٹیٹ بنک  کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1 روپے 56 پیسے کا اضافہ دیکھا گیا۔ جس کے بعد انٹر بنک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 219 روپے سے بڑھ کر 221 روپے 42 پیسے ہو گئی ہے۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 3 روپے مہنگا ہوا اور قیمت 233 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ دوسری طرف سٹاک مارکیٹ میں معمولی تیزی ریکارڈ کی گئی، 100 انڈیکس 1.06 پوائنٹس کی تیزی کے بعد 41860.36 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ اسی طرح ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 3050 روپے کا اضافہ ہو گیا۔ سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 51 ہزار 150 روپے ہو گئی۔ دس گرام سونے کا بھاؤ 2615 روپے اضافے سے 129587 روپے ہو گیا۔

ای پیپر دی نیشن