وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی کی فرانسیسی سفیر نکولس گیلے سے ملاقات

Sep 07, 2022


اسلام آباد(خبر نگار)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمان نے فرانسیسی سفیر نکولس گیلے سے ملاقات کی ملاقات میں سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں اور بحالی کے کاموں پر تبادلہ خیال کیا گیا شیری رحمان نے کہا کہ پاکستان میں آفت کی گھڑی میں فرانس کی حمایت کو سراہتے ہیںمتاثرین کی بحالی اور امدادی عمل میں امداد کی فوری ضرورت ہے پاکستان موجودہ سیلاب میں 2010کے سیلاب کی نسبت بہت زیادہ متاثر ہواسیلاب سے 81علاقے جبکہ 5700کلومیٹر سڑکیں اور 246پلوں کو شدید نقصان پہنچاہے وفاقی وزیر ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا ہے کہ وسائل کی کمی اور مواصلاتی نظام بری طرح متاثر ہونے کے باعث امدادی سرگرمیاں میں مشکلات کا سامناہے متاثرہ افراد حکومتی امداد کے انتظار میں کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیںمتاثرہ علاقوں میں ہیضہ اور ڈینگی کی وجہ سے حفظان صحت کے مسائل جنم لے رہے سیلاب زدہ علاقوں میں چھ لاکھ پچاس ہزار حاملہ خواتین کو فوری زچگی کی سہولت کی فراہمی ناگزیر ہے تقریبا تہتر ہزار خواتین کی آئندہ ماہ پیدائش متوقع ہے خیمے اور طبی امداد کی ترجیحی بنیادوں پر فراہی کو یقینی بنا رہے ہیںفرانسیسی سفیر کا سیلاب سے جانی نقصان پر تعزیت اور گہرے افسوس کا اظہار فرانسیسی سفیر کا مشکل وقت میں فرانسیسی حکومت کی طرف سے مکمل تعاون کا اعادہ کیا ہے ۔
 شیری رحمان

مزیدخبریں