تحریک انصاف‘جے یو آئی کے مابین طے شدہ اشتراکِ کار پر عمل کا آغاز


 اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مابین طے شدہ اشتراکِ کار پر باضابطہ عمل کا آغاز کردیاگیا سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کی قیادت میں پانچ رکنی خصوصی کمیٹی کا اعلان کردیا گیا کمیٹی مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے قائم کی سابق وزیرِ دفاع پرویز خٹک، سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری، سابق وزیرِ مملکت علی محمد خان اور سابق معاونِ خصوصی ڈاکٹر افتخار درانی کمیٹی میں شامل ہیں کمیٹی پاکستان تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مابین طے شدہ مشترک سیاسی اہداف کے حصول کیلئے کام کرے گی سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق کمیٹی عمران خان کے فلسفے اور پیغام کو دیگر ہم خیال سیاسی قوتوں تک لے جانے کی حکمت عملی وضع کرے گی اسد عمر نے کہا کہکمیٹی سیاسی اشتراکِ عمل کو دیگر ہم خیال سیاسی جماعتوں تک توسیع کی منصوبہ بندی بھی کرے گی خصوصی کمیٹی تحریک انصاف اور جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے مابین اشتراک میں مزید وسعت و تقویت کی راہیں متعین کرے گی.
 عمل کا آغاز

ای پیپر دی نیشن