امارات سے تجارتی تعلقات میں اضافہ ہونا چا ہئیے: زرداری 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے کراچی میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حماد عبید ابراہیم سلیم الزابی  نے  ملاقات کی۔ صدر پی پی پی پی آصف علی زرداری اور چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے متحدہ عرب امارات کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد پر شکریہ ادا کیا۔ آصف علی زرداری، وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اور متحدہ عرب امارات کے سفیر کے درمیان دوطرفہ تعلقات میں فروغ پر بات چیت کی گئی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کا رشتہ تاریخی نوعیت کا حامل ہے، پاکستان پر جب بھی سخت وقت آیا، متحدہ عرب امارات ہمارے ساتھ کھڑا ہوا ہے، پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی تعلقات میں مزید اضافہ ہونا چاہئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...