لاہور (نیوز رپورٹر) گورنر بلیغ الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کسی بھی معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہوتی ہے۔ نوجوانوں کو جدید مہارتوں، تنقیدی صلاحیتوں اور کمیونی کیشن سکلز سے پوری طرح لیس ہونا چاہیے۔ پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ کمیونی کیشن اینڈ میڈیا ریسرچ کے طلباءکے وفد نے پروفیسر ڈاکٹر نوشینہ سلیم کی قیادت میں ملاقات کی۔ گورنر پنجاب نے کہا کہ گورنر ہا¶س کے دروازے طلبہ کے مطالعاتی دوروں کیلئے ہر وقت کھلے ہیں۔ طلباءاعلیٰ اخلاقی اقدار اپنائیں۔ اساتذہ بھی طلبہ کی کردار سازی پر خصوصی توجہ دیں۔ گورنر محمد بلیغ الرحمن نے مزید کہا کہ طلبہ عملی زندگی میں صحافتی اخلاقیات پر سختی سے عمل کریں اور اس مشکل وقت میں اپنے سیلاب زدگان ہم وطنوں کے لیے فلڈ ریلیف مہم میں بھرپور حصہ لیں۔
گورنر
طلباءعملی زندگی میں صحافتی اخلاقیات پر سختی سے عمل کریں: گورنر
Sep 07, 2022