لاہور (خبر نگار) احتساب عدالت کے جج ساجد علی اعوان نے ڈی پی او ساہیوال آفس میں کروڑوں روپے خرد برد کیس کو اینٹی کرپشن کورٹ ساہیوال کو منتقل کرنے کا حکم دے دیا، ملزموں نے نیب آرڈینس دو ہزار بائیس کے تحت بریت کی درخواست دائر کر رکھی تھیں۔ نیب نے اکاونٹنٹ احمد سعید، محمد شفیق، عارف رائے حسن اور حسن علی سمیت دیگر ملزموں کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا تھا۔
، ملزمان پر ڈی پی او آفس ساہیوال میں 9 کروڑ سے زائد کی کرپشن کا الزام ہے۔ آئندہ سماعت 30 ستمبر کو ساہیوال میں ہو گی۔
بھیج دیا