لاہور (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے ملکی قرضوں کی تفصیلات عدالت میں پیش کرنے کی درخواست پر جواب داخل کرنے کےلئے وفاقی حکومت کو مہلت دے دی ہے۔ عدالت کے استفسار پر وکیل درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ یہ پالیسی معاملہ نہیں ہے عوام کے بنیادی حقوق اور شفافیت کا معاملہ ہے۔ قانونی طور پر حکومت جی ڈی پی کے 60 فیصد سے زائد قرضے نہیں لے سکتی ہے۔ یہاں قرضوں کا اتوار بازار لگاہوا ہے۔ قوم کوگروی رکھ دیاگیا ہے، قوم کا بچہ بچہ مقروض کر کے حقیقی ترقی کیسے ممکن ہے۔
ملکی قرضے
لاہور ہائیکورٹ: ملکی قرضوں کی تفصیلات پیش کرنے کیلئے وفاقی حکومت کو مہلت
Sep 07, 2022