ذیشان ماموں ثاقب، ممانی مریم، 15 سالہ کزن عبداللہ کو قتل کے بعد فرار، ملزم کی ماں نے گرفتار کروا دیا، وزیراعلیٰ کا نوٹس 


لاہور (نمائندہ خصوصی+ نیوز رپورٹر) بھانجے نے جائیداد کے تنازع پر اپنے سگے ماموں، ممانی اور کزن کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ملزم کو اس کی والدہ کی نشاندہی پر گرفتار کر لیا گیا۔ مغلپورہ میں ساتھی کی مدد سے ذیشان نامی ملزم نے اپنے ماموں ثاقب، ممانی مریم اور 15 سالہ کزن عبداللہ کو چھری کے وار کر کے قتل کر دیا۔ ملزم کی ماں نے خود پولیس کو اطلاع دی کہ اس کے بیٹے نے مرڈر کر دیئے ہیں۔ ملزم ذیشان کو اس کی والدہ کی نشاندہی پر گرفتار کیا گیا جبکہ اس کے ساتھی کی گرفتاری کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ دریں اثناءوزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی نے مغل پورہ میں 3 افراد کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی کہ ملزمان کی جلد گرفتاری کو یقینی بنایا جائے۔
3 قتل

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...