لاہور (نیوز رپورٹر) ترجمان وزیراعلیٰ فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ یومِ دفاعِ پاکستان کا دن ہمیں دشمن کے بزدلانہ حملے کو جواں مردی سے ناکام بنانے کی یاد دلاتا ہے۔ دشمن نے جب بھی پاک فوج کو للکارا اسے منہ کی کھانا پڑی۔ پوری قوم بہادری کی لازوال داستان رقم کرنے پر تمام شہداءکو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ان شہداءکی قربانیوں کا ہی نتیجہ ہے کہ آج ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ1965ءکی شب بھارتی فوج جنگ کا اعلان کئے بغیر بین الاقوامی بارڈر لائن کو پار کیا۔ پاکستانی فوج کے جوانوں نے بھارت کے مذموم ارادوں پر پانی پھیر دیا۔ پاکستان کی بہادر فوج نے چونڈہ کے مقام کو بھارتی ٹینکوں کا قبرستان بنا دیا۔
فیاض چوہان