لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی سے سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے ملاقات کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگوکی گئی اور عمومی سیاسی امور اور سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔ اس موقع پر پنجاب بالخصوص سرگودھا ڈویژن کے ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ امجد خان نیازی، چیئرمین پی اینڈ ڈی، سیکرٹری سی اینڈ ڈبلیو،کمشنر و ڈپٹی کمشنر سرگودھا اور دیگر متعلقہ حکام بھی موجود تھے۔
مونس الٰہی