ملک سیاسی، اعصابی تناﺅ کاشکار ،بند گلی میں داخل ہو گیا : شیخ رشید 


راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک شدید سیاسی اور اعصابی تناﺅ کاشکار اور بند گلی میں داخل ہو گیا ہے پی ڈی ایم نے جو گڑھا عمران خان کیلئے کھودا تھا اس میں خود گر گئی ہے ڈالر 232 روپے کا، سیلاب، غذائی قحط اور وبائی امراض سر پر ہیں لال حویلی سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ چوروں نے صرف اپنے کیس ختم کرانے تھے یہ سیکیورٹی میں فوٹو کھنچوا سکتے ہیں عوام میں نہیں جاسکتے شیخ رشید احمد نے کہا کہ 15 کروڑ نوجوانوں کی جیب میں موبائل فون ہے حکمرانوں کا غلط فیصلہ عوام کے غیض و غضب میں بدل سکتا ہے لوگ زمینی حقائق سے واقف نہیں کیونکہ وہ عوام میں نہیں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی مقبولیت کے طوفان کو قید کرنا یا نا اہل کرنا مہنگا پڑ سکتا ہے اقتدار کے بھوکوں کے جمعہ بازار کی الیکشن میں تاخیر انکو لے ڈوبے گی.
شیخ رشید 

ای پیپر دی نیشن