فیروز والہ+شیخوپورہ (نامہ نگار+نامہ نگارخصوصی) تھانہ فیروز والا کی آبادی‘ پٹھان کالونی سے لاپتہ ہونے والا کمسن بچہ قتل‘ نعش جوہڑ سے ملی۔ بتایا گیا کہ نظام پورہ کے رہائشی حنیف کی بیوی اپنے دو سالہ بیٹے حسنین علی کے ہمراہ پٹھان کالونی میں رشتہ داروں کے ہاں آئی، اس دوران اس کا دو سالہ بیٹا حسنین علی پراسرار طور پر لاپتہ ہو گیا جس کی تلاش کے لیے جدوجہد کی مگر کوئی سراغ نہ مل سکا۔ اسی دوران معلوم ہوا کہ بچے کی نعش قریب ان کے جوہڑ سے پڑی ہوئی ملی۔ پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف اغوا اور قتل کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے۔
کمسن بچہ قتل