برکینا فاسو : فوجی قافلے میں شامل گاڑی بارودی  سرنگ سے ٹکرا گئی ، 35 ہلاک ، 37 زخمی 


اواگاڈوگو(ائی این پی) افریقی ملک برکینو فاسو کے شورش زدہ شمالی علاقے میںفوجی قافلے میں شامل گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ، دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہو گئے۔
 گاڑی میں سویلین افراد سوار تھے غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مالی اور نائیجر کی سرحدوں سے متصل شمال مشرقی ساحل کے گورنر روڈولف سورگو نے بتایا کہ دھماکہ اس وقت پیش آیا جب فوجیوں کا قافلہ بورزنگا سے جیبو جانے والی گاڑیوں کے ساتھ سفر کر رہا تھا،سہ فریقی علاقہ گزشتہ 10سالوں سے وسیع تر خطے میں بڑھتے ہوئے سیکورٹی بحران کے باعث شورش زہ بن چکا ہے اور مالی اور برکینا فاسو میں مئی 2021 کو فوجی قبضے کے بعد القاعدہ اور داعش گروپوں کے حملوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،دھماکہ کے بعد علاقہ کو گھیرے میں لے لیا اور ریسکیو کام شروع کردیا گیاہے، ہلاک ہونے والوں میں اسکول کے طلباءاور تاجر بھی شامل ہیں۔
بارودی سرنگ دھماکہ 

ای پیپر دی نیشن