راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے ) دربارِ عالیہ عید گاہ شریف میں 6ستمبر یومِ دفاعِ پاکستان کے موقع پرعظیم الشان سیرت النبی کانفرنس میں شیخ المحدثین والمفسرین الحاج الحافظ حضرت پیر محمد حبیب الرحمن المعروف پیرِ لاثانی کے 32ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریب بھی منعقد ہوئی۔ اس عظیم الشان کانفرنس و عرس مبارک کی صدارت عید گاہ شریف کے سجادہ نشین و عالم اسلام کے ممتاز مذہبی و روحانی پیشوا پیر محمد نقیب الرحمن نے کی اور اپنے خطاب میں کہا ربِ کریم کی رضا کو پانے کا واحد رستہ اطاعتِ رسولِ مقبول ہے ۔ ایک برگزیدہ ہستی جن کی زندگی کا ایک ایک لمحہ اطاعتِ رسولِ مقبول سے عبارت ہے بزرگانِ طریقت عید گاہ شریف میں پیر محمد حبیب الرحمن المعروف پیرِ لاثانی کی ہے جنہوں نے اپنے آپ کو شریعتِ مطہرہ کے تابع کر لیااور اپنے آپ کو حضور نبی کریم کی ذاتِ با برکات میں فنا کر ڈالا۔ آپ نے بے شمار مخلوقِ خدا کا تعلق دربارِ رسالت مآب سے مضبوط سے مضبوط تر کیااور دینِ متین اسلام کی حقیقی تصویر اور روشنی سے مخلوقِ خدا کو روشناس کرایا ۔ عرس مبارک و کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سجادہ نشین پیر محمد حسان حسیب الرحمن نے غازی و شہدائے وطن کو سلامِ عقیدت پیش کرتے ہوئے اپنے خطاب میں کہا امورِ دین، اعمال، احوال، اخلاق، نیت، فکرِ آخرت الغرض زندگی کے تمام معاملات کی اصلاح تصوف کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ عرسِ مبارک کی تقریب میں قرآنِ کریم کی تلاوت کی سعادت قاری عبدالباسط صدیقی نے حاصل کی جبکہ سٹیج سیکرٹری کے فرائض پروفیسر ڈاکٹر اطہر قسیم نے ادا کئے۔ عرسِ مباک میں چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل ڈاکٹر قبلہ ایاز محمود، مشائخِ عظام جن میں پیر سید حبیب اللہ شاہ (گھمکول شریف)، مفتی محمد عامر، مفتی لیاقت علی(کراچی)،ملک بھر کی ممتاز خانقاہوں کے سجادہ نشینان، کثیر تعدادمیں جیدعلمائے کرام، مذہبی سکالرز، نعت خوانانِ عظام جن میں محمد عامر فیاضی، تصدق رسول، محمد احمد جاوید نقیبی، حافظ محمد رضوان و دیگر، ممتاز کاروباری شخصیت شہباز ظہیر،ہزاروں کی تعداد میں شمعِ رسالت کے پروانوں اور خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
پیر نقیب الرحمن
پیر حبیب الرحمن کی زندگی عشق و اتباعِ رسولِ کریم سے عبارت ہے،پیر نقیب الرحمن
Sep 07, 2022