لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن حمایت اسلام کے صدر سیّد ضیا حیدر رضوی نے یوم دفاع کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے بہادر سپوتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاکستان کے ہر دشمن کی ناکامی کا سہرا پاک فوج کے شہدا کے سرپر ہے۔ 6ستمبر شہدا کو یاد کرنے کا دن ہے۔ انہوں نے کہا کہ زلزلوں، سیلابوں اور دیگر قدرتی آفات، دہشت گردی و حادثات کے دوران میں بھی ہمارے سرحدی محافظ ہی مدد کو آتے ہیں۔
قوم ہمیشہ یاد رکھے گی کہ پاک فوج نے سیلاب زدگان کی بحالی کا مشن مکمل کرنے کی خاطر اپنی سالانہ عظیم الشان تقاریب منعقد نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاہم شہداے وطن کی مغفرت اور وطن کی سلامتی و یکجہتی کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد ہمارا فرض ہے۔ یومِ دفاع کی سادہ اور پروقار تقریب میں سیکرٹری فنانس مرزا خادم حسین جرال اور چیف انٹرنل آڈیٹر مدثر لطیف راں کے علاوہ اصغر علی، ندیم احمد، کاشف سلیم اور سیکڑوں ملازمین، کارکنان اور طلبہ نے شرکت کی۔
دشمن کی ناکامی کا سہرا پاک فوج کے شہدا کے سر ہے: ضیا حیدر رضوی
Sep 07, 2022